ڈیزل مزید مہنگا،پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی معمولی کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزرات پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 جولائی کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہوکر 334 روپے 18 پیسے پر پہنچ گئی۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 28 جولائی کیلیے ہوگا۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *