کراچی،نجی بینک سے مینیجر سمیت3افراد بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل

کراچی: سولجر بازار میں نجی بینک سے 3 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے جن میں بینک مینیجر، آپریشن مینیجر اور کیشیئر شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی شناخت 30 سالہ رضا، 42 سالہ سرمت اور 35 سالہ ندیم کے نام سے کی گئی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو 2 افراد بینک کے اندر جبکہ ایک شخص بینک کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

ایس ایچ او وقار عظیم نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں بینک مینجر، آپریشن مینیجر اور کیشیئر شامل ہیں جبکہ بینک کے اندر سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی۔

بینک کے گارڈ نے بتایا کہ کچھ روز سے بینک کے جنریٹر سے دھواں اندر آرہا ہے جس کی وجہ سے بینک کے اندر جنریٹر کے دھویں کی بو بھی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ ایس ایچ او کے مطابق جب وہ خود بھی بینک کے اندر گئے تو انھیں بدبو محسوس ہوئی اور شبہ ہے کہ بے ہوشی کا واقعہ جنریٹر کے دھویں کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Check Also

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *