کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کھیلیں گے کیسے؟

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔

“سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، قومی ٹیم میں کچھ ایسے بالرز بھی ہیں جنہیں میں ہی 5، 6 چھکے مار سکتا ہوں۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *