رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ

اسلام آ باد:
رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

ایف بی آر محصولات میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 5.025 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3.418 ٹریلین روپے ہو گیا۔ زرعی قرضوں میں بھی 8.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، اور 925.7 بلین روپے جاری کیے گئے۔

Check Also

سابق کرکٹ لیجنڈز کا حکومتِ پاکستان کو خط، عمران خان کی صحت کی خبروں پر اظہارِ تشویش

دنیائے کرکٹ کے 14 نامور سابق کپتانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *