خیبرپختونخوا: ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئےنیا میرٹ معیار جاری

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری کردیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی بھرتی میں تعلیمی نمبرز کو 60 فیصد وزن دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے لیے امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبرز ملیں گے اور انٹرویو کے لیے بھی 20 فیصد نمبرز مختص کیے گئے ہیں جب کہ مجموعی سکور 100 رکھا گیا۔

اس کے علاوہ میرٹ کو مزید شفاف بنانےکیلئے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اورتھرڈ ڈویژن ڈگریوں کے مطابق نمبرزکی مزید تقسیم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں پربالترتیب 10، 15 اور 20 نمبر دیےجائیں گے۔

ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے جاری نئے میرٹ معیارکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Check Also

کراچی دنیا کے ’’ناقابلِ رہائش‘ شہروں میں شامل، پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

کراچی کے دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شامل ہونے پر ایم کیو ایم نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *