غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں، ملزمہ کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گواہان کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا ہے۔

عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Check Also

کراچی میں ڈاکو راج،چند گھنٹوں میں 1 کروڑ روپے چھن گئے

کراچی میں جرائم کی لہر برقرار، مختلف علاقوں میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *