وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔

صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے پی نے دھرنا ختم کردیا اور کارکنوں سمیت اڈیالہ روڈ سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بحال کردی۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر تھی جب احساس ہوادوسرے شوہر سے محبت کرتی ہوں: شاہین خان

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا دلچسپ قصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *