اسکولوں میں بچوں کو ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ نشہ دیا جارہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر گلابی گولیوں کے ساتھ ایک چھوٹے پیکٹ کی تصویر اس پیغام کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ ’’اپنے بچوں کو اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں‘‘۔کچھ عرصے سے وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر اب باقاعدہ سرکاری سطح پر بھی والدین کو خبردار کیا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ گروپ میں بھی چلائے جارہے ہیں جس کے بعد شہریوں میں تشویش پیدا ہورہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی فیکٹ چیک ٹیم نے اسٹرابیری کوئیک میتھ کی ان وائرل پوسٹوں اور والدین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے ان نشہ آور گولیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔فیکٹ چیک کے دوران علم ہوا کہ ’’اسٹرابیری کوئیک میتھ‘‘ سے متعلقہ یہ دعویٰ 2007 سے چلتا ہوا ایک مستقل ’’دھوکا‘‘ ہے، جس کی معتبر ذرائع کی جانب سے کوئی دلیل نہیں ملی۔ ایکسپریس نیوز نے یہ دعویٰ غلط پایا ہے۔ہمارے حقائق کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں میں ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ کی تقسیم کی خبر ایک دھوکا ہے، جو سب سے پہلے عالمی طور پر 2007 میں بھیجی گئی ای میلز کے ذریعے وائرل ہوا تھا۔ اور امریکی حکام نے اسے مسترد کردیا تھا۔ اس دھوکا دہی کے حالیہ احیاء کے بعد، ہندوستان میں اروناچل پردیش پولیس کے ساتھ ساتھ نائجیریا کے حکام نے بھی اسے ایک بار پھر غیر مصدقہ افواہ کے طور پر مسترد کردیا ہے۔

Check Also

اسرائیل میں پرتشدد احتجاج، نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

یروشلم(پبلک پوسٹ)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے