روس کا یوکرین پر حملہ1 شخص ہلاک، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع

روس کے یوکرین پر حملے میں 1 شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر میں تقریباً 500 ڈرونز، 40 میزائلوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی، شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ان حملوں سے ظاہر ہے روس جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا۔

صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ روسی حملوں سے دفاع کے لئے یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلوں کی ضرورت ہے۔

Check Also

ٹرمپ کی ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری؟ معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے تاریخ بتا دی

واشنگٹن: امریکی صحافی اور سیاسی مبصر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *