سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی

کراچی (پبلک پوسٹ )سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42ڈالر کی کمی سے 3ہزار 343ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4200روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 70ہروپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3601روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار روپے 383روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں میں پچھلے تین دن سے مسلسل اضافہ ریکارڈ ہو رہا تھا، جس کے بعد آج قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *