دہشت گردی کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو پورا ملک لپیٹ میں آسکتا ہے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے ضم اضلاع میں امن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اگر بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے عوام بھی مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے مذاکرات اور بات چیت ہی واحد مؤثر ذریعہ ہے، ہم نے اس سلسلے میں پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے جرگہ تشکیل دیا ہے۔افغانستان سے بات چیت کے لیے تشکیل دیے گئے جرگے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید پیش رفت کے لیے وفاق سے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے