لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا

کراچی(پبلک پوسٹ)لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے۔ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے پر مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

Check Also

ظہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں

ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔ 34 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *