قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
THE PUBLIC POST