فیڈرل بی ایریا سے چوری موٹر سائیکل32 ماہ بعد بھی لاپتا،مالک کو ٹریفک خلاف ورزی کا ای چالان موصول

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی، تاہم حیران کن طور پر اسی موٹر سائیکل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان مالک کے گھر پہنچ گیا۔

متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل یکم اپریل 2023 کو فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے چوری ہوئی تھی، جس کی باقاعدہ درخواست اور رپورٹ اسی سال متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دی گئی تھی۔ اس کے باوجود پولیس 32 ماہ گزرنے کے بعد بھی موٹر سائیکل کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق موٹر سائیکل کی چوری کی اطلاع بروقت پولیس کو دی گئی تھی، مگر تاحال نہ تو موٹر سائیکل برآمد ہو سکی اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے موصول ہونے والا ای چالان شہری کے لیے شدید پریشانی اور سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل پر ٹریفک خلاف ورزی کا چالان موصول ہونا متعلقہ اداروں کے نظام پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی فوری تلاش کے ساتھ ساتھ ای چالان کے معاملے کی بھی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

Check Also

ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نمائندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *