کیماڑی سعید آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و گولیاں برآمد

کراچی کے علاقے کیماڑی سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ و گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی ہے، جس نے منگل کی شب بسم اللہ چوک پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے بتایا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران اندھی گولی ایک شخص کو لگنے سے زخمی ہوا، جس کے باعث مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر قانونی فائرنگ کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جا رہا ہے، اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Check Also

ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نمائندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *