ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پرداتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطل

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔

انہوں نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر پر فوری مقدمہ درج کروانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

ترجمان ایل ڈی اے نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر نجی کمپنی اور ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کی سفارش کی گئی ہے اور منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *