کراچی: اسکیم 33 میں شہری سے50 لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں نجی اسپتال کے قریب شہری سے لوٹ مار کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری 50 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ 3 مسلح ملزمان نے اسے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

واقعے کے بعد شہری نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جا رہی ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *