بھارت میں دلہے کا چولی کے پیچھے گانے پر رقص؛ دلہن کے والد نے بارات واپس لوٹا دی

بھارت میں دلہن کے والد نے معمولی بات پر اپنی بیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں بارات ڈھولک کی تھاپ کے ساتھ دلہا کو لے کر تقریب کے مقام پر پہنچی۔

دلہا کے دوست اور اہل خانہ خوشی کے اس موقع پر روایتی رقص کر رہے تھے لیکن دلہا کے دوستوں کی ضد نے ایک تنازع کو جنم دیدیا۔

ہوا یوں کہ دلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی ووڈ فلم کھل نائیک کے مشہور گانے ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ پر رقص کیا۔ 

سب آنے والے خطرے سے انجان خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے کہ دلہن کے والد نے اس رقص پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی اقدار کے منافی ہے۔

دلہن کے والد نے شادی منسوخ کردی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔ اس دوران دلہن اپنے والد کے آگے روتی رہی، التجا کرتی رہی لیکن انھوں نے ایک نہ سنی۔

دلہا کے اہل خانہ نے سمجھا کہ شاید دلہن کے والد کا غصہ کچھ روز میں ٹھنڈا ہوجائے گا اور بات چیت دوبارہ شروع ہوجائے گی لیکن دلہن کے والد نے کہا کہ یہ فیصلہ اٹل ہے

Check Also

ثمینہ احمد غیر معمولی اور قابلِ تعریف خاتون ہیں: ثانیہ سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *