کراچی: شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے آئس اور کوکین برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے ایک کارروائی میں دو منشیات فروش کو گرفتار کرکے آئس برآمد کرلی۔
ترجمان ایس ایس پی ساوتھ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 گرام آئس (کرسٹل میتھ ایمفیٹامین) برآمد ہوئی
گرفتار دونوں ملزمان کی شناخت شاہد ولد حمید الرحمٰن اور عاقب ولد غلام علی کے ناموں سے ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبر KLF-6350 بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزم شاہد اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس ملزم شاہد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں FIR نمبر 491/2026 بجرم دفعہ 9(2)C سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔
دوسری کارروائی میں ساحل پولیس نے دوران گشت ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ضلع ساوتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد منصب کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف FIR نمبر 214/2026 بجرم دفعہ 9(i)7-A نارکوٹکس ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
THE PUBLIC POST