9 مئی کو فالس آپریشن قرار دینے والوں کے ناموں کی فرانزک رپورٹ میں تصدیق بھی ہوگئی، عظمیٰ بخاری

لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پشاور میں ہونے والے ہنگاموں میں وزیر اعلیٰ کے پی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جو پنجاب فرانزک سے تصدیق شدہ ہے، ان کو جھوٹ بولنے اور اپنے گناہوں کو نہ ماننے کی بیماری ہے۔

لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے بھی کچھ پوسٹیں اپنے سوشل میڈیا پر لگائی تھیں لیکن بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور سہیل آفریدی کی فوٹیج جو ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں ان کا مکمل تجزیہ کیا گیا ہے۔ مراد سعید کی فوٹیج بھی ریکارڈ پر ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں آپ کو جگہیں بتا دی گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی یہ کہتے ہیں 9 مئی کو فالس آپریشن تھا، ان کے لیے بے شمار ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں۔ پشاور میں ریڈیو اسٹیشن کے پاس کور کمانڈر ہاؤس ہے جب ان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ملی تو انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کراچی کے دورے پر ہیں جن کا کام صرف انارکی پھیلانا، بدتمیزی کرنا اور میڈیا پر حملہ کرنا ہے۔ سی ایم کے پی کے مزار قائد بھی گئے اور مجھے یقین ہے انہوں نے قائد کے مزار پر معافی مانگی ہوگی کہ کس طرح انہوں نے جناح ہاؤس پر جلاو گھیراو کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل میں نے ایک فوٹیج دیکھی جس میں ایک بچے کو گود میں بٹھا کر ایک فوٹیج جاری کی گئی اور اس پر بڑے فخر سے بتا رہے ہیں کہ یہ بچہ خیبر پختونخوا سے یہاں کمانے آیا ہے۔ ان کو شرم نہیں آتی کہ ایک بچہ ان کے صوبے کا چائلڈ لیبر پر مجبور ہے اور روزگار بھی اسے اپنے صوبے میں نہیں ملا۔

Check Also

شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی:سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *