معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،کراچی پر توجہ دیں”ننھے ابراہیم کے دادا کی حکام سے اپیل:

کراچی (پبلک پوسٹ )
نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گر کر جان گنوانے والے بچے ابراہیم کے دادا نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس المناک واقعے کو اللہ پر چھوڑ دیا ہے،

تاہم ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ کراچی کے حالات پر سنجیدہ توجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک سانحات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کھلے مین ہولز اور بنیادی سہولیات کی عدم توجہی شہریوں کی جانوں کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے، جس پر فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *