کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی منظوری

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پی سی ون کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام پرانے ہونے کے باعث کمرشل پروازوں کی مؤثر رہنمائی میں مشکلات پیدا کر رہا تھا، لہٰذا اسے جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

منصوبے کے تحت کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں نیا اور جدید فلائٹ مینجمنٹ سسٹم نصب کیا جائے گا، جس سے پروازوں کی نگرانی اور رہنمائی پہلے سے زیادہ مؤثر اور محفوظ بنائی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آئندہ چند روز میں اس منصوبے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔

Check Also

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *