باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خار باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے، ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے فوجی جوانوں کو لیڈ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

Check Also

کنسرٹ میں پرفارمنس کے درمیان افسوسناک حادثہ؛ شائے گل شدید زخمی

ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل اسلام آباد میں ہونے والے وایک لائیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *