’میں 21 دن سے بستر پر پڑا ہوں‘راشد محمود کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

راشد محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں پچھلے 21 دنوں سے بستر پر پڑا ہوں۔ میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے میرا علاج ہونا شروع ہوا پھر مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی ہوئے اور اب میں اُٹھ کر خود چلنے کے قابل ہوا ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ تکلیف تو ابھی بھی ہو رہی ہے لیکن اس شدت سے نہیں ہے جتنی شدت سے پہلے تھی۔

راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کا ایک مزدور ہوں، کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، دعا کریں کہ میں مکمل صحتیاب ہو جاؤں تاکہ میری زندگی کا تسلسل برقرار رہے کیونکہ میں کوئی نہ کوئی کام کرتا رہوں تو میرا گھر چلتا ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *