اسحاق ڈارکا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارک باد دی جس پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیک تمناؤں کا جواب دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *