کراچی (رپورٹ؛ صباحت رضا زیدی)
پاکستان کسٹمز کے میرین یونٹ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے سونمیانی بے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا ڈیزل اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنا دیا
رات گئے کی گئی اس کامیاب کارروائی میں دو لکڑی کی لانچیں پکڑی گئیں جن میں ایرانی نژاد ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) بھرا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لانچیں “الحاجی بابا دریاء خان” (BFD-15612) اور “المصیب” (BFD-13715) کو حراست میں لیا، جن سے مجموعی طور پر 29 ہزار 272 لیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔
اس میں 17 ہزار 162 لیٹر ڈیزل الحاجی بابا دریاء خان سے جبکہ 12 ہزار 110 لیٹر المصیب سے برآمد ہوا۔کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والے ڈیزل کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 7 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے، جبکہ ضبط شدہ لانچوں کی مالیت 25 کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔
یوں ضبط شدہ سامان اور لانچوں کی مجموعی مالیت 32 کروڑ 66 لاکھ روپے بنتی ہے۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی کی براہِ راست نگرانی میں کی جانے والی کارروائی کے بعد ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سمندری اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لئے کسٹمز کی بھرپور عزم کی عکاسی کرتا ہے
۔یاد رہے کہ سونمیانی بے اپنی جغرافیائی اہمیت اور بین الاقوامی پانیوں کے قریب ہونے کے باعث طویل عرصے سے اسمگلروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ کسٹمز حکام نے واضح کیا ہے کہ سمندری راستوں پر مزید سخت نگرانی اور آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑا جا سکے۔
THE PUBLIC POST