شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،تصویر بھی شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔

اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ الحمد اللّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے، اپنے ملک اور ان تمام لوگوں کیلئے دعا کی جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین شعیب اختر کی تصویر کو خوب پسند کیا اور عمرے کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی اور دعائیہ پیغامات بھی تحریر کیے۔

Check Also

سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مذاکرات ناکام،کل سے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *