نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

ملتان میں نشتر اسپتال نے پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کی جدید سہولت باقاعدہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جسے طبی میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر شعبۂ ایمرجنسی میں ایک مختصر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینئر ڈاکٹرز اور انتظامی حکام نے شرکت کی۔

نائب وائس چانسلر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اسپتال کے شعبۂ سرجری کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ جدید آپریشنل سہولیات کا عملی آغاز ہو چکا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے خصوصاً کم وسائل رکھنے والے مریض مستفید ہوں گے، کیونکہ یہ طریقہ علاج کم تکلیف دہ اور نسبتاً کم لاگت کا حامل ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس سہولت کے بعد جنوبی پنجاب کے مریضوں کو جدید علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Check Also

انمول عرف پنکی نےشناخت چھپانے کے لیے ہاتھ تیزاب سے جلانے کی کوشش، فرانزک شواہد مٹانے کا انکشاف

کراچی سے گرفتار مبینہ خاتون ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق مزید تہلکہ خیز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *