کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ، 180 افراد 30 روز کیلئے نظر بند

کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم پی او کے تحت 180 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، سب سے زیادہ 51 افراد کو ایسٹ زون سے حراست میں لیا گیا۔

اس اقدام کی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے سخت مذمت کی اور تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا سندھ بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ، ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *