گرین آرٹ پروموٹر کی نئی پیشکش “میرا غرور خاک ہوا”رائٹر آصف شرمیلا، ڈائریکٹر حناوحید ہیں

کراچی(شوبز رپورٹر)گرین آرٹ پروموٹر کی جانب سے معروف ڈرامہ رائٹر آصف شرمیلا اور نامور ہدایتکارہ حنا وحید ایک نیا اردو مزاحیہ اصلاحی کھیل “میرا غرور خاک ہوا” پیش کرنے جا رہے ہیں مذکورہ کھیل ہفتہ 15 اگست اور اتوار 16 اگست 2026 کو اے سی ہال ٹو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا

کھیل کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا جس کے فوراً بعد ریہرسلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض نادر علی نقوی انجام دیں گے ڈائریکٹر حنا وحید کا کہنا ہے کہ “میرا غرور خاک ہوا” کا ٹائٹل ہی اپنی ذات میں ایک پیغام ہے یہ کھیل معاشرے میں پائے جانے والے غرور، تکبر اور انا کے منفی اثرات کو مزاح کے ذریعے اجاگر کرے گا تاکہ عوام سبق کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی لطف اندوز ہوسکیں، کھیل کی کاسٹ میں ٹی وی اور اسٹیج کے معروف فنکار کمال ادریس، شانزے، عامر ریمبو، فائزہ ملک، سحر غزل، سویرا شاہ، عمران فدا، مسکان خان، نعیم کمال، سہیر خان، علی بھائی، جاوید حیدر شامل ہیں

ڈرامہ رائٹر آصف شرمیلا کا کہنا ہے کہ مذکورہ تھیٹر کے فروغ کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں سبق آموز کہانی دلچسپ مکالمے اور عوامی مسائل پر مبنی اصلاحی پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے جو ناظرین کو ہنسائے گا بھی اور سوچنے پر بھی مجبور کرے گا

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 119 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *