کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی : شہر قائد میں اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن اور غیر قانونی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتِ سندھ نے شہرِ قائد کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کریک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں اور پیپلز بس سروس کے روٹس پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے پولیس، شہری انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ مشترکہ طور پر آپریشن کریں گے۔

اجلاس کے دوران شہر میں ٹریفک جام کا باعث بننے والے غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔

فیصلے کے مطابق سہراب گوٹھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی بس اڈوں کو شہر کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اجلاس میں کراچی سے باہر جدید سہولیات سے آراستہ نئے بس اڈے قائم کرنے اور موجودہ کراچی بس ٹرمینل کی توسیع سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

Check Also

مینٹیننس کیلئے دھابیجی کے مختلف پمپس کی بجلی معطل، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

مرمتی کام کے سلسلے میں دھابیجی کے مختلف پمپ ہاؤسز کی بجلی عارضی طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *