نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹی فکیشن جاری

نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔

ذرائعکے مطابق نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت بلنگ سائیکل کے اختتام پر ہوگی۔

نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی جبکہ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی کی جائے گی، نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت پانچ سال تک محدود کردی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 5 سال کی تجدید کی جائے گی، نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *