بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پبلک پوسٹ)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا، ترجمان پیپلز پارٹی اس حوالے سے بہتر بیان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیوں کہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *