جرائم

سرگودھا: سوتیلے چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی، بھابھی اور نوکرانی کو قتل کردیا

سرگودھا: تھانہ میانی کی حدود میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ علاقے میلووال میں پیش آیا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بھتیجی، بھابھی اور ایک گھریلو ملازمہ موقع پر ہی جان …

Read More »

ابوظبی میں بڑھتے آن لائن فراڈ سے متعلق الرٹ

ابوظہبی پولیس اور کسٹمز حکام نے بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے پیشِ نظر شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ایئر ٹکٹ آفرز کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، لہٰذا ایسے اشتہارات سے محتاط رہیں۔ مزید برآں جعلی ویزا، گاڑیوں کی انشورنس اور ملازمت کے نام پر بھی …

Read More »

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمہ ردا اور اس کے دوست شہریار کے درمیان 746 کالز کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے …

Read More »

جنسی زیادتی کی سزا برقرار،مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا

تائیوان میں مقامی فنکار ساکولیؤ پاوالاولجونگ سے ان کا قومی آرٹس ایوارڈ واپس لے لیا گیا، یہ اقدام سپریم کورٹ کی جانب سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزا برقرار رکھنے کے بعد اٹھایا گیا۔ وزارتِ ثقافت اور نیشنل کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کے مطابق فنکار کو 2018 میں دیا گیا ایوارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں ایک …

Read More »

امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پی ایچ ڈی کا بنگلادیشی طالبعلم دوست سمیت قتل،روم میٹ گرفتار

امریکی ریاست فلوریڈا میں یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے بنگلادیشی پی ایچ ڈی طالبعلم کی لاش ملنے کے بعد اس کے روم میٹ پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ حشام ابو غاربیہ پر زامل لیمون اور ناہیدہ برسٹی کے قتل کے الزام میں فرسٹ ڈگری مرڈر کی دفعات عائد کی …

Read More »

کراچی میں چھالیہ اسمگلنگ کا جال اربوں کی غیر قانونی معیشت، کمزور نگرانی، صحت کیلئے خاموش خطرہ

کراچی ( رپورٹ: عمران خان)پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی جہاں ملکی معیشت کی بنیادیں قائم ہیں، وہیں ایک خاموش مگر نہایت منظم غیر قانونی کاروبار بھی پنپ رہا ہے —چھالیہ (Betel Nut) کی اسمگلنگ۔ بظاہر ایک عام سی چیز دکھائی دینے والی یہ شے درحقیقت اربوں روپے کے غیر قانونی دھندے کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس …

Read More »

مسجد کے اندر 7 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے امام کو21 سال قید کی سزا

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے شہر چکدرہ میں نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ کی حدود میں واقع ایک گاؤں کی مسجد کے پیش امام پر الزام تھا کہ اس نے 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی، جس …

Read More »

کراچی: شہید ملت روڈ مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ہوگئی، کئی وارداتوں میں مطلوب نکلا

کراچی میں گزشتہ روز شہید ملت روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عثمان عرف نورالبشیر عرف عثمان بنگالی کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شہر کے ضلع ایسٹ اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی، راہزنی …

Read More »

لاہور میں خالو کی 10 سالہ بھانجی سے زیادتی

لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچی کی زندگی برباد کرنے والے درندہ صفت انسان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اعجاز اپنی سالی کے گھر مہمان بن کر آیا۔ اس نے کھانا کھانے کا بہانہ بنا کر وہاں قیام کیا، جس پر اس کی سالی نے …

Read More »

کوئٹہ کسٹمز میں بڑا اسکینڈل، چاندی سیسے میں تبدیل کرنیوالے 4 افسران معطل

محکمۂ کسٹمز میں مبینہ بدعنوانی کے ایک سنگین معاملے پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں کلیکٹر، ڈپٹی کلیکٹر، انسپکٹر اور سپروائزر شامل ہیں، جبکہ کیس میں ملوث دو پریوینٹو افسران کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 5 اپریل …

Read More »