راشد خان کے بھائی کا انتقال، پاکستانی کھلاڑیوں کی تعزیت

گزشتہ روز سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے صرف میچ ہی نہیں بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں پاکستانی اور افغانستانی کھلاڑیوں میدان میں آمنے سامنے دکھائی دیے وہیں ڈریسنگ روم میں ایک ساتھ ایک دوسرے کا غم بانٹتے بھی دیکھا گیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر پاکستانی کھلاڑیوں نے ان سے تعزیت کی، جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کردی گئی۔

راشد خان کے ساتھ غم بانٹنے کے لمحے کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی افغانستان کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کر رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی انہیں گلے لگا کر ان کا غم بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے راشد خان کے بڑے بھائی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلے کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے، گلے لگاتے دیکھ کر شائقین اسپورٹس مین اسپرٹ کی داد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند دن قبل انتقال کرگئے تھے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *