گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔
بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور ’سوئنگ آف سلطان‘ کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اس موضوع پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیدا ہونے والا سب سے عظیم کرکٹر صرف اور صرف کپتان عمران خان ہیں، براہِ کرم اس بحث کو یہیں ختم کر دیں۔
وسیم اکرم کے اس بیان کے بعد کئی صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے اختلاف بھی سامنے آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 73ویں سالگرہ تھی، یہ سالگرہ انہوں نے جیل میں منائی۔
THE PUBLIC POST