کراچی: آج موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنےکا امکان

کراچی میں آج موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جس میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں کل صبح بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *