آبنائے ہرمز بند،عالمی معیشت کا دم گھٹنے لگا: اقوام متحدہ کا بڑا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت میں رکاوٹ عالمی معیشت کو شدید متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں پیدا ہونے والی صورتحال توانائی، ٹرانسپورٹ، صنعت اور خوراک کی عالمی منڈیوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے میں رکاوٹ عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہی ہے اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور ایسے حل تلاش کیے جائیں جو خطے کو مزید تباہی کے دہانے سے واپس لا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Check Also

ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن بھی چین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *