امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین میں جاری اے پی ای سی سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کی تقریر سنتے ہوئے بظاہر اونگھتے دکھائی دیے۔
سی این این کے مطابق یہ واقعہ جمعرات 19 نومبر کو پیش آیا، جب ٹرمپ تقریر کے دوران آنکھیں بند کیے بیٹھے نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شی جن پنگ کی تقریر کے دوران ٹرمپ کی آنکھیں بند تھیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ کسی عوامی تقریب کے دوران آنکھیں بند کیے کیمرے کی زد میں آئے ہوں۔
اے پی ای سی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے کے دوران ٹرمپ نے شینزن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
سہ فریقی مذاکرات سے قبل انہوں نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ سے متعلق ممکنہ بات چیت پر بھی متعدد بیانات دیے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی نظریں کارروائی پر مرکوز رہیں، جبکہ کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی اور ہانگ کانگ کے رہنما جان لی اجلاس کے دوران نوٹس لیتے رہے۔
جاپان کی وزیرِاعظم سنائے تاکائچی کو شی جن پنگ کے خطاب کے بعض حصوں کے دوران مسکراتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
THE PUBLIC POST