کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8 میں کم عمر بچے کی جانب سے مسافر کوچ چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
سامنے آنے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریباً 10 سے 11 سال عمر کا ایک بچہ مسافروں سے بھری کوچ کو چلا رہا
یہ کوچ ڈیفنس فیز 8 کی 16 اسٹریٹ، کریک وسٹا کے سامنے سے گزرتی ہوئی شہری کی نظر میں آئی، جس نے فوری طور پر اس واقعے کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر
واقعہ سامنے آتے ہی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسے ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شہریوں کی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو ہدایت کی کہ متعلقہ بس کو فوراً ضبط کیا جائے اور ڈرائیور و مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
حکام نے والدین اور ٹرانسپورٹ مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی سے باز رہیں اور کم عمر افراد کو گاڑیاں چلانے سے ہر صورت روکیں، تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
THE PUBLIC POST