وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان،22 دسمبر سے 4 جنوری تک کارروائیاں معطل

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

جس کے تحت عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی، جبکہ 5 جنوری 2026 سے معمول کی سماعتیں دوبارہ شروع ہوں گی۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے باوجود عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے، اور اہم نوعیت کے مقدمات سمیت پہلے سے شیڈول سماعتیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد آئینی معاملات سے متعلق خصوصی نوعیت کے مقدمات کی بروقت اور مؤثر سماعت کو یقینی بنانا ہے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *