کراچی : ہیوی ٹریفک کے ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور تیسرا اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں بھاری گاڑیوں سے ہونے والے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اور ان خونی حادثات میں روزانہ ہی شہری جانوں سے محروم ہورہے ہیں۔

سکھن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عدیل شاہ نے ڈان کو بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی شب پیش آیا تھا، جب بھینس کالونی میں نورانی ہوٹل کے قریب روڈ نمبر 10 پر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس پر تین افراد سوار تھے۔

اس تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوا تینوں نوجوان شدید زخمی ہوئے، انہیں فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 27 سالہ شایان اور 22 سالہ منیب کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

ایس ایچ او عدیل شاہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والا تیسرا شخص، جس کا نام داؤد ہے، اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا۔

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ٹرک وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔

Check Also

کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *