منشیات کیس: انمول عرف پنکی کیخلاف منی لانڈرنگ سائبر کرائمز تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مدد طلب

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی چھان بین کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے تکنیکی معاونت طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے ایف آئی اے کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ پنکی کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم وصول اور منتقل کرتے رہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ مالیاتی لین دین منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے متعلق ہو سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں سائبر اور بینکنگ ٹرانزیکشنز کے شواہد سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کی تکنیکی مہارت ناگزیر ہو گئی ہے، لہٰذا بینکنگ ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کیلئے ایف آئی اے افسران کی تعیناتی کی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے گارڈن اور بغدادی تھانوں میں مجموعی طور پر 3 مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور قتل کے الزامات شامل ہیں۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Check Also

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *