جرائم

گھگھر پھاٹک سے مدرسے کے طالبعلم کا مبینہ اغواء،کچے کے ڈاکوؤں کی 50 لاکھ روپے تاوان کی طلب

گھگھر پھاٹک کے قریب واقع ایک مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر کے دفتر میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لے …

Read More »

ملیر سعود آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی؛مسلح ملزمان باپ کے سامنے بچے سےقیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں دو مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسکول جانے والے بچے کے باپ کو اس کے کمسن بیٹے کے سامنے لوٹ لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرے پر ماسک …

Read More »

اسلام آباد: ہائی کورٹ جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں جاں بحق،ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ)اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر گذشتہ رات تقریباً ایک بجے دو نوجوان لڑکیوں کی موت ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واقع ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محمد آصف کے مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹے نے سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے لینڈ کروزر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سکوٹی پر سوار …

Read More »

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والا ملزم عوام کے ہاتھوں ہلاک

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے شہری کی جان لینے والا ملزم مشتعل عوام کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر عبدالحنان نامی شہری پر فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں شور مچنے پر لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔ عوام …

Read More »

کیماڑی میں سوشل میڈیا کمنٹس پر جھگڑا؛ باپ بیٹا زخمی،تین ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں سوشل میڈیا ایپ پر کیے گئے کمنٹس نے دو پڑوسیوں کے درمیان شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ جھگڑے کے دوران امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف پر چھریوں سے حملہ کیا گیا، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری …

Read More »

“کراچی کی خاتون کا جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر 6 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ خاتون کے مطابق اُس کے والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی …

Read More »

کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی(رپورٹ صبا حت زیدی)—ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مدثر، سجاد علی اور محمد خالد شامل ہیں جنہیں سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے …

Read More »

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی (پبلک پوسٹ )انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی سے متعلق درج دو مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ …

Read More »

شاہ لطیف پولیس کی ٹیکنیکل کارروائی؛ موبائل شاپس میں ڈکیتیوں میںملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون کی دکانوں میں لوٹ مار کرتے اور قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہوجاتے تھے، جبکہ وہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں …

Read More »

بلدیہ ٹاؤن میں سلون میں ڈکیتی،مسلح ملزم شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ساڑھے 4 نمبر میں ایک سلون میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح ڈاکو پرسکون انداز میں سلون میں داخل ہوتا ہے اور اچانک اسلحہ نکال کر وہاں بیٹھے شہریوں کو …

Read More »