کراچی: گلشنِ اقبال بلاک سیون میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی جس پر واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 میں ٹیوشن سے واپس آنے والے بچوں کے قریب مشتبہ گاڑی رکی، گاڑی سے اتر کر ایک شخص تیزی سے بچوں کی جانب دوڑا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص نے بچوں کے قریب جانے کی کوشش، بچے بھاگ کر سوسائٹی کے دروازے سے اندر چلے گئے جس پر مشبہ شخص واپس بھاگ کر گاڑی میں سوار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق خوش قسمتی سے تمام بچے محفوظ رہے، کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا، یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، یہ بچے مدرسے کے چوکیدار کے بچے ہیں ان کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ فیملی کی جانب سے گلشنِ اقبال تھانے میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
THE PUBLIC POST