کراچی؛ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم عرف قاسو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات آئس بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم شہرِ کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، گرفتار ملزم قاسم عرف قاسو ولد عبد الحق ماضی میں بھی ماڈل کالونی، ملیر سٹی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے تھانے میں درج مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Check Also

گلشنِ اقبال میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک سیون میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *