کراچی سے لاہورلاہورپہلی بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ سامنے آگیا، رفتار کیا ہوگی؟

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔

بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اَپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

بلٹ ٹرین کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی، جبکہ اس کا راستہ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال جیسے اہم شہروں سے گزرے گا۔ منصوبے میں دہری نئی پٹڑیوں کی تنصیب، پرانے پلوں کی ازسر نو تعمیر اور جدید سگنلنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف عوام کے لیے تیز، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کرے گا بلکہ اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ریلوے کے ذریعے مال برداری کی شرح موجودہ 4 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کی جائے گی، جس سے مہنگے زمینی ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا اور ایندھن کی درآمد پر اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

اسی سلسلے میں رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف 2.5 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *