قطر میں امریکی فوجی اڈے سےکچھ اہلکاروں کو نکلنے کا کہا گیا ہے، خبر ایجنسی

قطر میں امریکی فوجی اڈے سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا کہہ دیا گیا۔

تین سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق قطر میں امریکی فوجی اڈے سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا کہا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دوحہ میں امریکی سفارت خانے نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ جون میں ایران پر امریکی فضائی حملے سے قبل کچھ اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قطر کا العدید ایئر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جس پر 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز قطر نے خبردار کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جانتے ہیں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا عسکری کارروائی کے نتائج خطے اور اس سے باہر کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

Check Also

یو اے ای میں آنکھوں کی بیماری بڑھنے لگی، ماہرین نے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسپتالوں نے سرخ، خارش زدہ اور متعدی آنکھوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *