سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 285ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 50ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 86ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 532روپے کی سطح پر اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 600روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Check Also

قومی اسمبلی اجلاس، ایف سی تنظیم نو ترمیمی بل منظور کرانے کی حکومتی کوشش ناکام

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے ایف سی تنظیم نو ترمیمی بل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *