کراچی: سپر ہائی وے پر معمولی تصادم نوجوان پر تشدد اور فائرنگ، ملزم فرار

کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد ایک نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے درمیان معمولی تصادم کے بعد کار سوار شخص آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کیا اور بعد ازاں اسلحہ نکال کر فائرنگ بھی کردی۔ واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود افراد نے ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان اپنے دوست کے ساتھ ہوٹل پر چائے پینے آیا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ اور تشدد میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *